نئی دہلی/12جون(ایجنسی) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ واجپئی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے میڈیکل بلیٹن جاری کر کے بتایا ہے کہ اٹل بہاری واجپئی کی صحت اب تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ میڈیکل بلیٹن کے مطابق، انفیکشن پر تیزی سے کنٹرول ہو رہا ہے۔ جب تک انفیکشن مکمل طور پر کنٹرول نہیں ہو جاتا ہے، انہیں ایمس میں ہی رہنا ہو گا۔ سابق وزیراعظم کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف
میڈیکل سائنسز (ایمس) میں پیر کو بھرتی کرایا گیا تھا۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت اشونی چوبے نے بتایا کہ وہ صبح سے ہی ایمس میں ہیں۔ اٹل بہاری واجپئی کی صحت کی صورتحال اب مستحکم ہے اور اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔