the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،20 جولائی(یواین آئی)کورونا وائرس کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے شدید طور پر بیمار ہوئے مریضوں کے انتطام کےلئے آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) کے ذریعہ تقریباً دو ہفتے پہلے شروع کی گئی ’ای - آئی سی یو ‘مہم کے تحت اب تک 11 ریاستوں کے 43 اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو ای - صلاح دی گئی۔
ایمس نے گزشتہ آٹھ جولائی کو ’ای - آئی سی یو ‘ کی ویڈیو صلاح مہم شروع کی تھی ۔اس مہم کے تحت ایمس کے ماہر ڈاکٹر کورونا کی جنگ میں مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ریاستی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو بہتر کلینیکل نظام کےلئے ٹیکی یا ویڈیو صلاح دیتے ہیں۔ٹیکی یا ویڈیو صلاح کا یہ سیشن فی ہفتہ دو دن منگل اور جمعہ کو ہوتا ہے۔آٹھ جولائی کو اس سیشن کی شروعات ممبئی کے نو اور گوا کے ایک اسپتال سے ہوئی تھی،جس کی قیادت ایمس کے پلمنری میڈیسن محکمے کے سربراہ ڈاکٹر آنند موہن نے کی تھی۔
ایمس کے ڈاکٹروں نے چار سیشن میں اب تک ممبئی کے دس،گوا کے تین،دہلی کے تین،گجرات کے تین ،تلنگانہ کے دو،آسام کے پانچ ،کرناٹک کے



ایک ،بہار کے ایک،آندھرپردیش کے ایک،کیرالہ کے ایک اور تمل ناڈو کے دو اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو صلاح دی ہے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئے ہر سیشن کا وقت ڈیڑھ سے دو گھنٹے تھا۔اس میں کورونا متاثرین کے نظام سے جڑے مسئلوں پر بات چیت کی گئی،جن میں ریمڈیسیور ،پلازما تھیرپی اور توسیلیجومیب دوا کے استعمال پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
ایس کا ہدف اس ماہ کے آخر تک دہلی،گجرات،تلنگانہ،کیرالہ،آندھرپردیش،کرناٹک،بہار،مغربی بنگال،تمل ناڈو،ہریانہ ،اوڈیشہ ،راجستھان ،اترپردیش،مدھیہ پردیش،پنجاب ،جھارکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت 17 ریاستوں کے سرکاری اسپتالوں کو ٹیلی ایڈوائس دینے کا ہے۔ہر سیشن میں ریاست کے منتخبہ سرکاری اسپتال کے آئی سی یو میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے دو ڈاکٹر اور متعلقہ ریاست کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہوسکتے ہیں۔
آنے والے ہفتے میں ان اسپتالوں کو ای آئی سی یو مہم سے جوڑا جائے گا،جہاں 500 یا اس سے زیادہ بیڈ ہیں۔اب تک 1000 بیڈ والے اسپتالوں کو اس سے جوڑا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.