the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رائے پور، 10 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل ڈیل پر مودی حکومت پر حملے کرتے ہوئے اسے ملک کی تاریخ میں دفاعی شعبے کا سب سے بڑا گھوٹالہ بتایا ہے۔

مسٹر گاندھی نے آج ریاستی کانگریس کے نئے دفتر کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد پارٹي کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوکیدارشراکت دار بن گیا ہے۔ چوکیدار نے بدعنوانی کی ہے۔آنے والے وقت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگاانهوں نے پارلیمنٹ میں رافیل پر دی گئی تقریر کو دہراتے ہوئے پاناماپیپرمعاملے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان میں تو نواز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا۔لیکن یہاں تو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے بیٹے کا نام ہونے کے بعد بھی جانچ تک نہیں ہوئی۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کا پبلک سیکٹر کی کمپنی ایچ اے ایل کے ساتھ معاہدہ کا التزام تھا اس سے نوجوانوں کو روزگار ملتا، لیکن یہ سب کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امبانی نے اپنی پوری زندگی میں ہوائی جہاز بنانے کا کام نہیں کیا۔ انہیں ڈیفنس کاکام پہلی بار دیا گیا ہے۔وہ اس سے پہلے 43 ہزار کروڑ کے قرض میں ڈوبےتھے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ حکومت نے آتے ہی اچھے دن آنے کی بات کی تھی۔ اچھے دن کا وعدہ کرکے ہی اقتدار میں آئی تھی۔ اب لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اچھے دن کی بات کہاں غائب ہو گئی۔ بی جے پی کے لوگوں نے بڑےبڑے وعدے کئے تھے۔ 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کسانوں، مزدوروں سے بھی کئی وعدے کئے تھے، لیکن بی جے پی کے لوگ اب اچھے دن کی باتیں نہیں کرتے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.