نئی دہلی 21 اگست (یو این آئی) احمدپٹیل ، جو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سیکرٹری رہے،پارٹی کے خازن بنا دیئے گئے ہیں۔
وہ پارٹی کے بزرگ رہنما مسٹر موتی لعل ووہرا کی جگہ خازن بنائے گئے ہیں۔ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے مسٹر ووہرا کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری اورپارٹی انتظامیہ کا ذمہ دار
بنایا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکرٹری اشوک گیہلوٹ نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی ہے ۔
ریلیز کے مطابق ایک اور اہم تبدیلی کے تحت راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما کو ڈاکٹر کرن سنگھ کی جگہ پارٹی کے خارجی امور کے محکمہ کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے۔