: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،30 اکتوبر(ذرائع) شہر میں پٹاخوں کے تازہ ترین واقعہ اور دیگر حادثات کے پیش نظر، تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ فائر ڈپارٹمنٹ نے اپنے عہدیداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔محفوظ دیوالی کو یقینی بنانے کے لیے فائر کنٹرول روم میں کام کرنے والے اہلکار
چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ محکمہ نے ریاست بھر میں چھ ہائی رسک زونز کی نشاندہی کی ہے۔ پٹاخوں کی دکانوں کی شناخت ایک ہائی رسک زون کے طور پر کی گئی ہے۔زیادہ سے زیادہ نقصان کو کم کرنے کے لیے محکمہ نے ان میں سے ہر ایک زون میں فائر ٹینڈر کا انتظام کیا ہے۔