نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلے کے معاملے میں مبینہ بچولیئے برطانوی شہری کرسچن مشل، تاجر راجیو سکسینہ اور دیگر کے خلاف سنٹرل بیورو آف
انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ضمنی چارج شیٹ پر نوٹس لیا۔
اگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کا سودہ کو متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران حتمی شکل دیا گیا تھا۔
اس دوران، مسٹر من موہن سنگھ وزیر اعظم تھے۔