چنڈی گڑھ 19 نومبر (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی نے زرعی قانون منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو دیر سے کیا گیا لیکن خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اگر اسے بہت پہلے کرلیا ہوتا تو بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔
آج
یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر چننی نے کسانوں کو اعتماد میں لئے بغیر زرعی قانون من مانی طریقے سے نافذ کرنے کا مرکزی حکومت پر الزام لگا تے ہوئے کہا کہ اسے اب یہ تسلیم کرلینا چاہیے کہ یہ قانون لاکر اس نے بڑی غلطی کی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحدوں پر کسان تحریک میں اب تک تقریباً 700 جانیں جا چکی ہیں۔