نئی دہلی، 27 اکتوبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکہ کے ساتھ بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن (بیکا) معاہدہ کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور مستحکم ہوگی دونوں ممالک اور وزرائے خارجہ کے درمیان منگل کو یہاں تیسرے ٹوپلس ٹو بات چیت کے دوران اس معاہدے پردستخط کئے گئے۔ امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پوپمیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی موجودگی میں معاہدے
پر دستخط کئے گئے۔
مسٹر سنگھ نے بعد میں اسے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2016 میں لیمیو اور 2018 میں کوم کاسا معاہدوں پر دستخط کے بعد یہ معاہدہ اس سمت میں بڑی پیش رفت ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس کے علاوہ بات چیت میں اس بات پر عام رضامندی ہوئی ہے کہ ہندوستان اور امریکہ ایک دوسرے کے دفاعی اداروں میں ضرورت کے مطابق لائزن افسران بھجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں بہتر طریقے سے پیش رفت ہورہی ہے۔