ٹوکیو، 31 جولائی (رائٹر) شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے تازہ میزائل ٹیسٹ کے خلاف امریکہ اور جاپان نے کارروائی کرنے پر اتفاق ظاہر کیاہے۔
جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے آج کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی جس میں شمالی کوریا کے خلاف مزید کارروائی پر
رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے مسٹرآبے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بات چیت میں انہوں نے شمالی کوریا پر مسٹر ٹرمپ کے عزم کی سراہنا کی ہے واضح ر ہے کہ شمالی کوریا نے سنیچر کے روز انٹرکونٹی نینٹل بیلسٹک میزائل ( آئی سی بی ایم) کا کامیاب تجربہ کا دعوی کرنے کے بعد کہا کہ اب پورا امریکہ میزائل کی زد میں ہے۔