پٹنہ 21 ستمبر ( یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ سے کل ملک کے کسانوں کو نئے حقوق دینے والے پاس قوانین کو 21 ویں صدی کے ہندوستان کی ضرورت بتایا اورکہاکہ یہ تبدیلی کسان اور زرعی منڈیوںکے خلاف نہیںہے بلکہ ملک کے ان طاقت ور گروہوںسے کسانوں کو چھٹکارہ دلانے کیلئے ہے جو اب تک ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھارہے
تھے ۔
مسٹر مودی نے سموار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بہار میں نیشنل ہائی وے ( این ایچ ) اور پل تعمیر کے نومنصوبوں کا آغاز کرنے کے بعد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی پارلیمنٹ نے کل ملک کے کسانوں کو نئے حقوق دینے والے بہت ہی تاریخی قوانین کو پاس کیا ہے ۔
یہ اصلاح 21 ویں صدری کے ہندوستان کی ضرورت ہے ۔