نئی دہلی، 8 جولائی (ایجنسی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے اترپردیش کے آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر زبردست بس حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحیابی کی دعا کی ہے۔
یہ بس حادثہ پیر کی صبح آگرہ کے اعتماد پور علاقے میں پیش آیا جس میں 29 لوگوں کی موت ہوگئی
اور 18 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
صدر کووند نے کہا کہ انہیں اترپردیش کے آگرہ میں یمنا ایکسپریس وے پر ہوئے اس حادثے کے بارے میں پتہ چلنے پر بہت دکھ ہوا۔ ریاستی حکومت متاثرین کی مدد کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ سوگوار کنبوں کے تئیں انہوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحیابی کی دعا کی ۔