لکھنو : 15 جنوری (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدرا کھلیش یادو نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم نے نوجوانوں کا مستقبل خراب کر دیا ہے۔
یادو نے پیر کو کہا کہ چیف آف دی آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ سال 2027 تک ایک لاکھ فوجیوں کی کمی ہو جائے گی۔ اگنی ویر نظام جان بوجھ کر لایا گیا ہے تاکہ پچھڑے ، دلت وراقلیتوں کا اسٹیٹس فوج میں بھرتی ہونے کے بعد بہتر نہ ہو سکے۔ بی جے
پی اگنی ویر اسکیم لا کر نوجوانوں کا مستقبل خراب کر دیا ہے۔ چار سال کی فوج کی نوکری کون نوجوان کرنا چاہئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اگنی ویر اسکیم کے حق میں نہیں ہے۔ وہ پہلے جیسی تقرری کی حامی ہے جس میں نوجوانوں کو پوری نوکری اور پنشن ملتی تھی۔ نیتا جی نے شہداء کو جو احترام دیا وہ احترام اگنی ویروں کو نہیں مل رہا ہے۔ نوجوانوں کو بی جے پی کو ووٹ نہیں دینا چاہئے۔