: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جب اپنی غلط پالیسیوں میں پھنستے ہیں، تو وہ اس سے نکلنے کے لیے سہارے کی تلاش کرتے ہیں اور اس بار وہ اگنی ویر یوجنا میں پھنس گئے ہیں، اس لیے اس سے نکلنے کے لیے وہ الیکشن کمیشن کی مدد لے رہے ہیں ۔
کانگریس کے سابق فوجی شعبے کے سربراہ کرنل روہت
چودھری نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ اگنی ویر اسکیم غلط ہے اور یہ فوج میں امتیازی سلوک کا باعث بن رہی ہے۔ یہ اسکیم ملک ، فوج اور نوجوانوں کے لیے غلط ہے ، اس لیے کانگریس کی حکومت بننے پر اسے منسوخ کر دیا جائے گا لیکن مسٹر مودی اس اسکیم کی وجہ سے پھنس گئے ہیں اور اب وہ الیکشن کمیشن کا سہارا لے رہے ہیں۔