نئی دہلی، 21 جنوری ( یواین آئی) کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے سلسلے میں مرکز کی خاموشی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا آئین کے خلاف ہے۔
کانگریس کے
سینئر لیڈر کَپل سبل نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس قانون کے تعلق سے ملک کے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس قانون کے نفاذ کے سلسلے میں خوف ہے ۔