گوہاٹی،10دسمبر(یواین آئی)پارلیمنٹ میں پیر کو پاس کئے گئے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی)کے خلاف نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹ یونین(این ای ایس او)کے بند کے اعلان سے آسام میں معمولات زندگی بےحد متاثر ہوئی ہے اور کئی سیاسی پارٹیوں اور
تنظیموں نے بند کی حمایت کی ہے۔
مظاہرین نے بل کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ کے حوالے کرکے قومی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔
مظاہرین ریلوے ٹریک پر بھی احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوا ہ ے۔