لکھنؤ،15جنوری(یواین آئی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوت نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں لایا گیا شہریت ترمیمی قانون تقسیم کرنے والا اور اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک طبقے کے خلاف لایا گیا ہے۔
محترمہ مایاوتی کی آج 64ویں سالگرہ ہے۔وہ یہاں نامہ نگاروں سے بات کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کانگریس کے دور سے بھی زیادہ خراب ہوگئی ہے۔جس طرح سے کانگریس کی
حکومتوں نے کام کیا اب اسی راہ پر مرکزکی بی جےپی حکومت چل رہی ہے۔بی جےپی تو کانگریس سے دو قدم آگے ہے۔ملک کی معیشت خراب ہوگئی ہےاور ملک میں تناؤ اور خوف کا ماحول ہے۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ یہاں سے جومسلمان پاکستان گئے ہیں،وہ بھی ظلم اور زیادتی کے شکار ہیں،انہیں بھی یہاں لانا چاہئے لیکن مرکزی حکومت نے صرف ہندو،سکھ ،عیسائی ،جین اور بدھ کو ہی شہریت دینے کےلئے یہ قانون بنایا ہے اس سے لگتا ہے کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کے خلاف ہے۔