حیدرآباد26جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر آبکاری سرینواس گوڑ نے حیدرآباد میں واقع تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس کے دفتر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایااور تلنگانہ کے عوام،سرکاری ملازمین کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش
کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے عوام کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ریاست کے تمام شعبوں میں ترقی ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے مثالی ہے۔