حیدرآباد۔23مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر اقلیتی و ایس سی،ایس ٹی بہبود کُپلا ایشور نے ریاستی اسمبلی کو بتایا ہے کہ تلنگانہ کوریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد حکومت نے 204اقلیتی اقامتی
اسکولس قائم کئے۔
انہوں نے وقفہ سوالات کے موقع پرارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر حکومت نے ایسے 204اقلیتی اقامتی اسکولس کا قیام عمل میں لایا۔