نئی دہلی، 13 اپریل (یواین آئی) مہاراشٹراور دہلی کے بعد تمل ناڈو میں بھی کورونا وائرس (كووڈ 19) کے کیسز ایک ہزار سے زائد ہو چکے ہیں جنہیں ملا کر ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد نو ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 857 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
مہاراشٹر میں اس وبا کے سب سے زیادہ 224، راجستھان میں 104، دہلی میں 85، گجرات میں 84، تمل ناڈو میں 74، آندھرا پردیش میں 46، مدھیہ پردیش میں 32 اور اتر پردیش میں 31 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت کے مطابق ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد اس طرح ہے:
ریاست ................ متاثرین .... ٹھیک ہوئے ..... ہلاک شدگان
آندھرا پردیش ......... 427 ......... 11 ............ 7
انڈمان نکوبار ... 11 .......... 10 ............ 0
اروناچل پردیش ...... 1 ........... 0 ............ 0
آسام .................. 29 .......... 0 ............. 1
بہار .................. 64 .......... 19 ............ 1
چنڈی گڑھ ................
21 .......... 7 ............. 0
چھتیس گڑھ ............ 31 .......... 10 ............. 0
دہلی ............... 1154 ...... 27 ............. 24
گوا .................. 7 ............. 5 ............ 0
گجرات ............... 516 ....... 44 ........... 25
ہریانہ .............. 185 ....... 29 ........... 3
ہماچل پردیش ...... 32 .......... 13 ............. 1
جموں اور كشمير245 ........ 6 ............ 4
جھارکھنڈ ................. 19 .......... 0 ............ 2
کرناٹک ............... 232 ....... 57 ............. 6
کیرالہ .................. 376 ........ 179 .......... 2
لداخ .................. 15 ......... 10 .......... 0
مدھیہ پردیش ........... 564 ........ 0 .......... 36
مہاراشٹر ............... 1985 ..... 217 ....... 149
منی پور ................. 2 ............ 1 .......... 0
میزورم ............... 1 ............. 0 .......... 0
اڑیسہ ............. 54 ........... 12 ........... 1
پڈوچیری ............... 7 ............. 1 ........... 0
پنجاب ............... 151 ........... 5 .......... 11
راجستھان ......... 804 ........... 21 .......... 3
تمل ناڈو ......... 1043 ........... 50 ......... 11
تلنگانہ .......... 504 ........... 43 ........... 9
تری پورہ ............... 2 ............... 0 ........... 0
اتراکھنڈ ......... 35 ............. 5 ........... 0
اترپردیش ........ 483 .......... 46 .......... 5
مغربی بنگال .... 152 ......... 29 .......... 7
مجموعی ................ 9152 ....... 857 ........ 308