the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،13 جنوری(یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے پانچ سال پورے ہونے پر بدھ کو اس کے سبھی فائدہ دہندگان کو مبارکباد دی کسانوں کو خوشحال کرنے کی سمت میں مودی حکومت کی اس یوجنا کو 13 جنوری 2016 کون نافذ کیا گیا تھا۔یوجنا کے تحت کسان کے تعاون کے علاوہ اضافی پریمیم کا بوجھ مرکزی اور ریاستی حکومتیں یکساں طورپر مدد کے طورپر اٹھاتی ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میں90 فیصد پریمیم کی مدد مرکزی حکومت دیتی ہے۔
مسٹر مودی نے یوجنا کے پانچ سال پورے ہونے پر فائدہ دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،’’ملک کے ان



داتاؤں کو قدرتی آفات سے سکیورٹی مہیا کرنے والی پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے آج پانچ سال پورے ہوگئے ہیں۔اس یوجنا کے تحت نقصان کا کوریج بڑھنے اور جوکھم کم ہونے سے کروڑوں کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔اس کے سبھی فائدہ دہندگان کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد۔‘‘
وزیراعظم نے ایک دیگر ٹویٹ میں لکھا،’’پی ایم فصل بیمہ یوجنا نے کیسے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ یقینی بنایا ہے؟دعووں کو پورا کرنے میں کیسے پوری شفافیت برتی گئی ہے؟پی ایم فصل بیمہ یوجنا سے متعلق ایسی سبھی معلومات نمو ایپ کے یور وائرس سیکشن میں رکھی گئی ہیں۔ جانیں اور شیئر کریں۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.