: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں،4 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر ایک محفوظ ترین جگہ بن گئی ہے کیونکہ ملی ٹنسی سے متعلق واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جنگجوؤں اور
علاحدگی پسندوں کے خلاف پائیدار مہم ثمر آور ثابت ہوئی ہے اور آج یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر کی بجائے لیپ ٹاپ ہیں موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو راجوری میں ایک بڑے عوامی جلسے کے خطاب کے دوران کیا۔