the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13جولائی (یو این آئی) ہندستان نے افریقہ کے ساتھ اپنی ترقی شراکت کو کووڈ کے بعد تناظر میں چار شعبوں۔ عوامی صحت، ڈیجیٹل ڈلیوری، مہارت اور صلاحیت کی تعمیر اور سبز معیشت کو آگے بڑھانے کا فارمولہ دیا اور اس براعظم کے ممالک کو ادویات اور ٹیکہ کی سپلائی برقرار رکھنے کا وعدے کے اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اینڈ ایکزیم بینک کی ایک مشترکہ کانفرنس میں کہاکہ ہندستان اور افریقہ کے مابین ترقیاتی شراکت کے تحت ہماری پہل اور ایجنڈہ افریقہ کی ضرورتوں اور وہاں کے لوگوں کی ترجیحات پر مبنی ہے۔اس سے مساوی فوائد اور



مساوی صلاحیتوں و مقامی ملکیت کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کے بعد کے تناظر میں عوامی صحت، ڈیجیٹل ڈلیوری، مہارت اور صلاحیت کی تعمیر اور سبز معیشت کے چار شعبوں میں تعاون پر فوکس کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ بلا شبہ کووڈ وبا نے افریقہ میں عوامی صحت کی مانگ کی طرف بیداری پیدا کی ہے۔ دواوں او رٹیکہ کی دستیابی میں غیریکسانیت نے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ ہماری طرف سے ہندستان نے صحت شعبہ میں عالمی تعاون اور یکجہتی کے فارمولہ کی پیشکش کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے ایک زمین ایک صحت کے منتر سے افریقہ کے ممالک کے لئے دواوں اور ٹیکوں کی سپلائی پر عزم دہرایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.