کابل، 10 ستمبر (یو این آئی) افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کے آخری یہودی نے بھی آخر کار ملک چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں رہنے والا آخری یہودی اور قالین کے تاجر زیبلون سیمنتوف جمعہ کو افغانستان چھوڑ کر چلا گیا، ان کے لیے ملک چھوڑنے کا بندوبست ایک اسرائیلی نژاد امریکی کاروباری شخص موتی کاہنہ نے کیا، زیبلون فی الوقت
ایک پڑوسی ملک منتقل ہوئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ میں ایک نجی سیکیورٹی فرم چلانے والے موتی کاہنہ نے کہا ہے کہ زیبلون سیمنتوف کبھی افغانستان چھوڑنے کے لیے راضی نہیں ہوئے، افغانستان میں سوویت یونین کے قبضے، خانہ جنگی، طالبان کے پہلے دور حکومت اور پھر امریکہ کے آنے کے باوجود انھوں نے اپنا ملک نہیں چھوڑا۔