نئی دہلی، 02 ستمبر (یو این آئی)ہندوستان نے طالبان سے واضح طور پر کہا ہے کہ اس کی ترجیح اور فوری تشویش اس بابت ہے کہ افغانستان کی زمین کا استعمال ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے نہیں ہونا چاہیے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے آج یہاں سوالوں کے جواب میں کہا کہ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ
کے ساتھ ہوئی بات چیت میں ہندوستانی سفیر دیپک متل نے ہندوستان کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر طالبان کی جانب سے مثبت موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس کے ساتھ ہوئی اس بات چیت کو محض ایک میٹنگ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور ابھی اس بارے میں کچھ بھی کہنا جلدبازی ہوگی۔