نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی) افغانستان میں جامع جنگ بندی کی امید ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ وہ افغان امن عمل میں مختلف فریقین سے رابطے میں ہے اور امریکہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت میں اس پر مسلسل زور دے رہا ہے کہ افغان امن عمل پاکستان کے جہادی اثرات سے پاک ہونا چاہیے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک پریس بریفنگ میں افغانستان کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری امن عمل
کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں حصہ لے رہا ہے، جس میں وزارت خارجہ میں جوائنٹ سیکریٹری (پاکستان ، افغانستان ، ایران) جے پی سنگھ ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
مسٹر باگچی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے قطر کے وزیر خارجہ کے دہشت گردی اور تنازعات کی ثالثی کے مشیر مطلق بن ماجد القحطانی دہلی آئے تھے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا سے ملاقات کے بعد دوحہ میں ہندوستان کو ملاقات کی دعوت دی تھی، جسے ہندوستان نے قبول کرلیاتھا۔