کابل، یکم جون (یو این آئی/شنہوا) افغانستان کو انسانی امداد کے سلسلے کے ایک حصے کے طور پر 32 ملین ڈالر نقد موصول ہوئے ہیں۔
ملک کے مرکزی بینک نے بدھ کو یہ
اطلاع دی۔
دا افغانستان بینک (ڈی اے بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کو انسانی امداد کی مد میں منگل کو 32 ملین ڈالر کی نقد رقم موصول ہوئی اور یہ رقم کمرشل بینک کو منتقل کردی گئی۔