کابل/12جولائی(ایجنسی) افغانستان کے صوبہ پنج شير کے پیشگھور گاؤں میں تودہ گرنے کی وجہ سے تقریبا 300 گھرتباہ ہو گئے جس میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ آفت بدھ کی رات کو آئی۔ حکام کے مطابق دو ہیلکاپٹروں، ایک ریسکیو اور ہنگامی امدادی ٹیم کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کر دیا گیاہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان عمر محمدی نے جمعرات کو بتایا کہ پیشگھور گاؤں میں تودہ گرنے سے ملبے میں پھنسے لوگوں کو محفوظ باہرنکالنےکی کوشش جاری ہے۔بلجیم کی راجدھانی برسلس ناٹو سربراہ اجلاس میں حصہ لینےگئے صدر اشرف غنی نے انتظامیہ کو متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔