کابل ،6 نومبر (ایجنسی) افغانستان کے شمالی صوبے پنج شیر کے ایک اسپتال میں نامعلوم انفیکشن کی بنا پر کم از کم 12 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی ہے۔یہ اطلاع مقامی حکام نے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی یو کے اینٹی بایوٹک تھریپی سے نوزائیدہ بچوں کو سنگین انفیکشن کی وجہ سےموت ہوئی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں محکمہ صحت کے حکام کو فوری اطلاع دے دی گئی ہے اور موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے دارالحکومت کابل کے ایک پرائیویٹ لیبارٹری میں مائیكروبايولوجیكل جانچ کرائی جارہی ہے۔