کابل، 6 اپریل (رائٹر) افغانستان نے سرحدی كنار علاقے میں فضائی حملے کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
افغانستان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دہشت گردانہ
حملوں پر روک لگانے کی کوششوں کے تحت افغان صدر اشرف غنی سے بات چیت کے لئے جمعہ کو کابل پہنچنے والے ہیں۔
افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے بدھ کی شام كنار کے ضلع دنگام میں چار بم گرائے۔