واشنگٹن، 24 جون (یو این آئی) امریکی فوج سمیت نیٹو افواج کے انخلاء کا عمل اور طالبان کے مسلسل قبضوں کی خبر کے درمیان افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اہم ترین دورے پر صدر غنی کے
ساتھ پہلے نائب صدر امراللہ صالح، قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور دیگر سرکاری عہدیدار بھی موجود ہیں۔
دو روزہ دورے میں افغان صدر اشرف غنی صدر بائیڈن، دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں امریکہ اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں امن کا ایجنڈہ سر فہرست ہوگا۔