جلال آباد/11ستمبر(ایجنسی) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں حکام نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ملک کے مشرق میں جلال آباد شہر اور پڑوسی ملک پاکستان کی سرحدی گزر گاہ کے درمیان ہائی وے پر ایک خود کش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
مقامی کونسل
کے رکن سہراب قادری نے واضح کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ حملہ ملک کے شمال میں طالبان تحریک کے جنگجوؤں کے سلسلہ وار حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے تقریبا 60 اہل کاروں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔