کابل،26اگسٹ (ایجنسی) افغانستان میں ایک شیعہ مسجد پر تازہ ترین حملہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے رشتہ داروں نے افغان حکومت پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ متعدد حملوں کے باوجود شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
جمعہ کے
روز نماز کے دوران کابل کی ایک مسجد میں خودکش حملہ آوروں نے جن میں سے کچھ پولس یونیفارم میں تھے، حملہ کرکے 40 سے زیادہ افراد کو ہلاک اور تقریبا سو کو زخمی کردیا تھا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بہت سی خواتین بھی شامل تھیں جو مسجد کی دوسری منزل میں پھنسی ہوئی تھیں۔