کابل ، یکم مارچ (ایجنسی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمندمیں جمعہ صبح سات بجے خود کش حملہ آوروں سمیت 27 دہشت گردوں نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کر دیا اور فوج کی جوابی کارروائی میں تین خودکش حملہ آور سمیت نو دہشت گر ہلا ک ہو گئے۔
صو بائی گورنر کے دفتر
نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ دہشت گردوں نےکیمپ میں 215 میوانڈکور کو نشانہ بنایا ، فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تین خود کش حملہ آوروں اور چھ مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ افغانستان میں واقع امریکی فورسز کے ترجمان کرنل ڈیو بٹلر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ افغانی سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سیکورٹی فورس ملک کے عوام کے لئے لڑتی ہے اور وہ عوام کی محافظ ہے۔