the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 مئی (ایجنسی) تینوں فوجوں کےسربراہوں کی کمیٹی کے صدر اور بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لامبا نےآج یہاں کمیٹی کی صدارت کا بیٹن یا چھڑی کمیٹی کی قیادت سنبھالنےوالے فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل بی ایس دھنوا کو آج سونپ دی۔
ائر چیف مارشل دھنوا ایڈمیرل لامبا کے 31 مئی کو ریٹائر ہونےکے بعد نئے سربراہ کےطور پر کمیٹی کی صدارت سنبھالیں گے۔ تینوں فوجوں کےسربراہوں میں سب سے سینئر افسر اس کمیٹی کا صدر ہوتا ہے۔ اب تک ایڈمیرل لامبا تینوں فوجوں کے سربراہوں میں سب سے سینئر تھے۔
ائر چیف



مارشل دھنوا نیشنل انڈین ملٹری کالج اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کےکیڈٹ رہے ہیں۔ انہوں نے جون 1978 میں فضائیہ کی فلائٹ برانچ میں کمیشن ملاتھا۔ وہ تجربہ کار پائلٹ اور ٹرینڈ کیٹ (اے)فلائٹ انسٹرکٹر ہیں جنہوں نے 3000 گھنٹے کی اڑان کا تجربہ رکھتےہیں۔ انہوں نے فضائیہ کے سبھی طیاروں کو اڑایا ہے لیکن ان میں سے انہوں نے سب سے زیادہ مگ۔21 اڑانے کا انہیں زیادہ تجربہ ہے۔
کرگل لڑائی کے دوران 1999 میں وہ فارورڈ مورچہ کےجنگی اسکوارڈن کے کمانڈنگ افسر تھے۔ اپنے کیریر میں وہ مختلف اہم عہدوں پر رہتے ہوئےفضائیہ کے سربراہ تک پہنچے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.