بنگلورو، 10 فروری (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا 2025 کو ہندوستان کی طاقت اور شجاعت کا مہا کمبھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا برگد صرف طاقت کی جڑوں پر کھڑا ہوسکتا ہے۔
پیر کو یہاں 15 ویں ایروانڈ یا ایئر شو اور نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خوش کن اتفاق
ہے کہ ملک میں مقدس مقام پر یاگ راج میں مہا کمبھ جاری ہے اور یہاں بنگلورو میں دفاع اور ایرواسپیس کے شعبے میں ہندوستان کی طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں مہا کمبھ ملک کی ثقافت اور اندرونی طاقت کی عکاسی کرتا ہے وہیں ایروانڈیا میں ملک کی بہادری اور طاقت کا مہا کمبھ منعقد کیا جا رہا ہے۔