بیروت، 6 فروری' شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی شہر غوطہ میں باغیوں کو نشانہ بنا کر جنگی طیاروں نے حملے کئے۔
جن میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے
ہیں۔
شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے کہا کہ دمشق کے نزدیک مشرقی غوطہ کے جمالیكا، اربان، حجہ اور بیت الشعہ شہروں میں کل فضائی حملے کئے گئے ، جن میں 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔