نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے صدرمشیر اور کابینہ کے سابق سکریٹری پی کے سنہا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع نے بتایا
کہ اترپردیش کیڈر کے 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسر مسٹر پی کے سنہا کو ستمبر 2019 میں وزیر اعظم کا پرنسپل ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔