حیدرآباد/16اپریل(ایجنسی) تلنگانہ کے وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے اُن مقامات کی نشاندہی کی ہدایت دی جہاں عموماً سڑک حادثات زیادہ پیش آتے ہیں۔ انھوں نے ایسے حادثوں کو روکنے کے لئے منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔ حیدرآباد میں انہوں نے کابینی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کیا جس میں وزراء تارک راماراؤ، مہندر ریڈی، اندرا کرن ریڈی اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
انھوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی پر طلبہ میں بیداری لائی جانی چاہئے اور اس مسئلہ کو اسکولس کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ انھوں نے ریاست میں ہر سال تقریباً 7 ہزار حادثاتی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کابینی ذیلی کمیٹی نے حادثوں کی روک تھام کے لئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔