نئی دہلی،12 جنوری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن سے متاثر جونیئر وکیلوں کو تین لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کے معاملے میں میٹنگ منعقد کرنے کی منگل کو صلاح دی۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے ،جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رما سبرمنیم کی آئینی بینچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کو جونیئر وکیلوں کےلئے مالی تعاون کےلئے مرکز کو وکیل یونینوں کے ذریعہ بھیجی گئی
تجویزوں پر غور کرنے کےلئے میٹنگ منعقد کرنے کو کہا ہے۔
عدالت نے بار کونسلوں اور بار اسوسی ایشنوں سے کہا ہے کہ وہ بھی جونیئر وکیلوں کو مالی مدد دینے کےلئے فنڈ جٹانے پر غور کریں ۔
عدالت جونیئر وکیلوں کو مالی مدد پہنچائے جانے کے امکان پر غور کرنے کے سلسلے میں از خود نوٹس لینے کے معاملے میں سماعت کررہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ حکومت سے بھی اس کے لئے کہے گی،لیکن ابتدائی ذمہ داری بار کی ہے۔