نئی دہلی، 10 اکتوبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے بات چیت کے اپنے مقبول ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کےاکتوبر کےنشریات کے لئے سنیچر کو لوگوں سے مشورے دینے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی کا یہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو آکاش وانی سے صبح 11 بجے نشر کیا جاتا ہے۔ اس ماہ
یہ 25 اکتوبرکو نشر کیا جائے گا۔
گزشتہ برس 2019 میں دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسٹر مودی کا یہ 17 واں پروگرام ہوگا۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹر ہینڈل سے اس ماہ پیش کئے جانے والے ’من کی بات‘ کے لئے مشورہ طلب کئے ہیں۔ مشورہ ’مائی ایپ،مائی گیو‘ پر اشتراک یا پیغام ریکارڈ کرائے جاسکتے ہیں۔