انقرہ، 18 اپریل (رائٹر) ترکی میں قومی سلامتی کونسل نے صدر طیب رجب اردگان کے خلاف2016میں بغاوت کی ناکام کوشش کے پیش نظر نافذ ایمرجنسی کو تین ماہ اور بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔
قومی سلامتی کونسل نے کل ہنگامی مدت
بڑھانے کا مشورہ دیا ہے. پارلیمنٹ کی منظوری ملنے کے بعد ایمرجنسی کی مدت کو تین ماہ کے لئے بڑھا دیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ ترکی نے فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد 20 جولائی 2016 کو ملک میں ایمرجنسی لگا دی تھی۔