the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،5اپریل(ایجنسی)کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کے صدر امت شاہ سیاسی مخالفین کو گھیرنے کےلئے دہرےپن اور جھوٹ سے کام لیتے ہیں۔جس کاانکشاف خود مسٹر مودی کے سیاسی گرو لال کرشن اڈوانی نے کردیا ہے۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر ایڈوانی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ تنوع اور نظریاتی اظہارآزادی ہندوستانی جمہوریت کی بنیاد ہے۔بی جےپی نے کبھی اپنے سیاسی حریفوں کو "دشمن" یا "ملک مخالف" نہیں مانا۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مسٹر شاہ اور مسٹر مودی کی جوڑی اپنے مخالفین کو ملک مخالف بتانے کی سازش کرتی رہتی ہے۔


text-align: start;">
انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ اکثر اپنے سیاسی مخالفین پر ملک مخالف،سلامتی دستوں کے مخالف،فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ پست کرنے اور پاکستان کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ایسی کئی مثالیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ خود ان الزامات سے گھرے ہوئے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان نے مودی حکومت کے دوران اس طرح کئی مثالیں دیں اور کہا کہ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی -شاہ کی جوڑی جو الزام اپنے مخالفین پر لگاتی ہے،وہ خود ان سے گھری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور بی جےپی صدر کو ملک کے عوام کو بتا نا چاہئے کہ حقیقت میں ملک کے مخالف،فوج دستوں کے مخالف،جوانوں کا حوصلہ پست کرنے والے اور پاکستان کےلئے ایجنٹ کے طورپر کون کام کررہا ہے اس کا وہ انکشاف کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.