the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 اپولو اسپتال میں زیر علاج۔
دہلی،14 ڈسمبر(ذرائع) بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں دہلی کے اپولو اسپتال میں شریک  کرایا گیا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل کے ایڈوانی کو معمول کے چیک اپ کے لیے اپولو اسپتال لے جایا گیا۔ وہ اس وقت ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔اس سال کے شروع میں بھی اگست کے مہینے میں اڈوانی کو اپولو اسپتال میں شریک  کرایا گیا



تھا۔
اپولو اسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو اندرا پرستھ اپولو اسپتال کے آئی سی یو میں طبی انتظام اور معائنہ کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ وہ ڈاکٹر ونیت سوری کی نگرانی میں ہیں اور فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔
لال کرشن اڈوانی 8 نومبر 1927 کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اڈوانی نے 8 نومبر کو اپنی 98 ویں سالگرہ منائی۔ اڈوانی 2002 سے 2004 تک ہندوستان کے نائب وزیر اعظم اور 1999 سے 2004 تک مرکزی وزیر داخلہ رہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.