: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
عدن/29جنوری(ایجنسی) یمن کے جنوبی شہر عدن میں علیحدگی پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس دوران فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے اور کئی دیگر زخمی بھی ہو ئے ہیں۔عدن میں صدر منصور ہادی کی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ جنوبی یمن کے شہر عدن میں علیحدگی پسند جنگجوؤں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی افواج سے ان کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس
دوران کم از کم دس افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وزیراعظم احمد بن دغر نے علیحدگی پسندوں پر بغاوت شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس وقت عدن ملک کے عارضی دارالحکومت کے فرائض سرانجام دے رہا ہے کیوں کہ حوثی باغیوں نے اصل دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سرکاری فوج نے یمن کے عرب پڑوسیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ حالات کو قابو میں کرنے میں مدد دیں۔ اس تازہ پیش رفت کی وجہ سے یمن کی پیچیدہ صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے جہاں دسیوں لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔