حیدرآباد،24 نومبر (ذرائع) کانگریس کی سینئر رہنما اور فلمی اداکارہ وجے شانتی جلد ہی بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) میں شامل ہوسکتی ہے۔ دی ویک اور دینیک جاگرن اور ساکشی ہندی پورٹل میں شائع خبر کے مطابق وہ جلد بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہے-
سابق رکن اسمبلی
پچھلے کچھ مہینوں سے ریاست میں کانگریس کی سرگرمیوں اور پروگراموں میں سرگرم نہیں ہے- اگر وجے شانتی بی جے پی میں شامل ہوتی ہے تو وہ جنوبی ہند سے بھگوا پارٹی میں شامل ہونے والی دوسری اداکارہ ہونگی- اس سے پہلے ٹامل ناڈو میں اداکارہ خوشبو نے کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئی تھی-