نئی دہلی/25مارچ(ایجنسی) سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ رہ چکی اداکارہ جیا پردہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن تھام سکتی ہے، ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ جیا پردہ کو بی جے پی سے لوک سبھا 2019 امیدوار بناسکتی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ جیا رام پور سیٹ سے ہی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہے.
جیا پردہ کو
امر سنگھ سماج وادی پارٹی میں لیکر آئے تھے، اسکے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم حان نے جیا کو رام پور سے رکن پارلیمنٹ بنوانے میں کافی مدد کی تھی، اس بار کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی نے اعظم خان کو رام پور سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے، ایسے میں اگر جیا کو بی جے پی رام پور سے امیدوار بناتی ہے تو انکا سیدھا مقابلہ اعظم خان سے ہوگا.