کابل،30مارچ(ایجنسی)ہالی ووڈ کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی مندوب برائے پناہ گزین Angelina Jolie انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں افغان خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
right;">
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزراء اور سفارت کاروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغان خواتین نے امن مذاکرات میں اپنے اور بچوں کے حقوق کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے حقوق پامال کرکے افغانستان سمیت دنیا کے کسی حصے میں امن و استحکام نہیں آسکتا۔