حیدرآباد،21 جنوری(ذرائع) تلگو اداکار ناگا چیتنیا نے منگل کو یہاں اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے لیے خیرت آباد کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) پہنچے۔ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ناگا چیتنیا کا استقبال کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ رجسٹریشن کی رسمی کارروائیوں
کو جلد مکمل کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ اداکار کی جانب سے اپنے ڈیجیٹل انگوٹھے کے نشان اور دستخط کے بعد لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست کا عمل مکمل کیا گیا۔
اداکار نے پہلے 2023 میں اسی آر ٹی او میں بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ اس موقع پر جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر سی رمیش موجود تھے۔