نئی دہلی/30 مارچ(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 11 اپریل کو ہونے ہیں اور اسکے لیے مودی سے لیکر راہل تک سب مہم میں مصروف ہے، پی ایم مودی اکثر اپنی انتخابی ریلی میں کہتے ہیں کہ کانگریس نے لمبے وقت تک ملک میں راج کیا، لیکن کچھ ترقی نہیں کی، اب انکے اس طنز پر بالی ووڈ اداکار اور پرڈیوسر کمال خان Kamaal R Khan نے تنقید کی ہے، انہوں نے ایک بعد ایک ٹیوٹ کرکے مودی پر حملہ کیا ہے، کمال خان کے ٹیوٹ پر خوب ریاکشن آرہے ہیں، انکا ٹیوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہے ہیں.
اداکار نے ٹیوٹ کیا ،جب مودی جی ہماچل میں چلے گئے تھے، تب ہندوستانی فوج نے لاہور میں داخل ہوکر پاکستانی فوجیوں کو سچ مچ میں مارا تھا، جب مودی جی اسکول میں تاریخ پڑھ رہے تھے، تب ہندوستان
نے گواہ کو پرتاگالیوں کے قبضے سے لے لیا تھا، جب مودی جی چائے فروخت رہے تھے تو اندرا گاندھی نے سککم کو ہندوستانی ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا، کمال خان نے اس طرح پی ایم مودی پر حملہ کیا.