: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کچھ اضافے کے باوجود اب ان کی تعداد دو ہزار سے نیچے رہ گئی ہے دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 186727 افراد کو ٹیکے لگائے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 815 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں مرکزی
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 170 مریض صحتیاب اور 36 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، حالانکہ کیرالہ میں چار، اڈیشہ میں تین، چھتیس گڑھ اور جموں وکشمیرمیں دو دو، کرناٹک، گجرات اور چنڈی گڑھ میں ایک ایک کیس میں اضافہ ہوا ہے۔